پنجاب بھر میں613ٹریفک حادثات میں18 افراد جاں بحق،732زخمی

پیر 27 جون 2016 16:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز613ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں522شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ192افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران18افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 271 ڈرائیورز20 کم عمرڈرائیور،356مسافراور105پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ136ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت154متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد61حادثات میں72متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان47 حادثات میں50متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل732متاثرین میں580مرد اور152خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں115افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور439فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 178زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں464موٹر سائیکلز،95آٹو رکشے، 75 موٹر کاریں،48مسافربسیں،24ٹرک اور74دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔