سی ٹی ڈی کی سائٹ ایریا میں کارروائی،2 دہشت گرد گرفتار

پیر 27 جون 2016 16:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )نے سائٹ ایریا کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان افغانی ہیں جو اپنے زخمی دہشت گرد ساتھیوں کو طبی سہولتیں فراہم کرتے تھے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دونوں ملزمان میرا جان اور اختر خان افغان باشندے ہیں جو افغانستان سے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئے اور انہوں نے خطیر رقم کے عوض نادرا کے جعلی شناختی کارڈز بھی بنوائے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ ملزمان کو سائٹ ایریا میں اورنگی ٹاؤن کیقریب کارروائی میں گرفتار کیا گیا، وہ پولیس مقابلوں میں زخمی ہونے والے اپنے دہشت گرد ساتھیوں کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ذمہ داری ادا کرتے تھے۔سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے، ان سے جلد مختلف انکشافات کی توقع ہے ، ملزمان سے یہ بھی پتا کیا جائے گا کہ انہوں نے نادرا کا شناختی کارڈ کہاں سے بنوایا اور ان کے یہاں موجود سہولت کار کون لوگ ہیں.

متعلقہ عنوان :