کراچی ،ویس علی شاہ کی عدم بازیابی کے خلاف وکلاء کا عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ جاری

پیر 27 جون 2016 16:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سجادعلی شاہ کے بیٹے اویس علی شاہ کی عدم بازیابی کے خلاف وکلاء نے پیر کو بھی عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سجادعلی شاہ کے بیٹے کو اغوا ہوئے 7 روز ہوچکے ہیں، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ابھی تک بازیابی کے صرف دعوے ہی کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن اویس علی شاہ کو ابھی تک بازیاب نہ کریاجاسکا عدالتوں میں پیر کو سندھ بارکونسل کی اپیل پر عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا گیا ۔ وکلا کا کہنا ہے قانون نا فذ کرنے والے ادارے اور حکومت شہر میں امن قام کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ چیف جسٹس کے بیٹے کو فوری بازیاب کروایا جائے گزشتہ دنوں سندھ بار کونسل اور کراچی بار کی جانب سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک ہفتے کی مہلت دی ہے اگر اویس علی شاہ کو بازیاب نہ کرایا گیا تو وکلا ایک بار پھر 2007 کی طرح ملک بھر میں تحریک چلانے پر مجبور ہونگے۔

متعلقہ عنوان :