سڑکوں پر احتجاج‘ ” سولو فلائٹ “نہیں اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنا اولین ترجیح ہے‘چوہدری محمدسرور

پیر 27 جون 2016 16:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ سڑکوں پر احتجاج کے معاملے میں ” سولو فلائٹ “نہیں اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنا اولین ترجیح ہے، کر پشن ختم ہوجائے تو آئی ایم ایف جیسے اداروں کی غلامی بھی ختم ہو جائیگی،پاکستان جمہو ری ملک ہے اسے بادشاہت کی انداز میں چلایا جا رہا ہے،جب تک احتساب نہیں ہوگا وزیر اعظم پانامہ لیکس کے معاملے میں مزید پھنسے گیں،احتساب سب کا کرنا ہوگا کوئی بھی شخص احتساب سے بالا تر نہیں ہوگا۔

وہ تحر یک انصاف کے مر کزی رکن رانا تاقصر کی جانب دی جانیوالی سحری پر موقعہ پر کارکنوں سے اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔اس موقعہ پرارسلان عرفان کھوکھر ‘رانا وحید احمد ‘کنور عمران سعید ‘شعبہ خواتین لاہور کی نائب صدر تنزیلہ عمران ‘شیزار احمد چیمہ ‘مصطفی بھٹی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف پانامہ لیکس کے معاملے پر صرف انصاف اور احتساب کا مطالبہ کر رہی ہے اگر حکومت اس معاملے پر اپوزیشن کے مطالبات کو تسلیم کر لیں تو اپوزیشن کے سڑکوں پر آنے کی نوبت نہیں آئیگی لیکن اگر (ن) لیگی حکومت ضد پر قائم رہی ہے تو پھر تحر یک انصا ف کی اولین تر جیح ہوگی کہ سولو فلا ئٹ کی بجائے تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر سڑکوں پر آئے اور جب تک پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات نہیں ہوگی ہم سڑکوں پر ہی رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کو کر پشن سے نجات دلانا بہت ضروری ہو چکا ہے کیونکہ اگرملک کو کر پشن سے نجات مل جائے تو ہمیں آئی ایم ایف اور دیگر اداروں سے قر ضے لینے کی بھی ضرورت نہیں پڑ یگی اور ملک معاشی طور پر بھی مضبوط اور خوشحال ہو جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ملک میں بات جمہو ریت کی کرتے ہیں مگر ملک کو حکمران بادشاہت کے انداز میں چلا رہے ہیں جس سے ملکی مشکلات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔