جدہ:کسٹمز اہلکار نے غیر ملکی شہری سے 909گرام کوکین برآمد کر لی، ملزم گرفتار

پیر 27 جون 2016 16:41

جدہ:کسٹمز اہلکار نے غیر ملکی شہری سے 909گرام کوکین برآمد کر لی، ملزم ..

جدہ:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جون 2016ء): سعودی کسٹمز حکام نے افریقن شہری سے دوران چیکنگ 909گرام کوکین برآمد ہونے پر گرفتار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کسٹمز اہلکار نے افریقی باشندے کو شک پڑنے پر جدہ ائر پورٹ پر روک لیا. سکیننگ پراسس کے دوران اسکے پیٹ میں موجود منشیات سے بھرے کیپسول دکھائی دیئے ۔

(جاری ہے)

کسٹمز حکام نے میڈیکل طریقہ اپناتے ہوئے اس کے پیٹ سے کوکین سے بھرے 80کیپسول برآمد کر لیئے ۔

ان کیپسولوں کا کُل وزن909گرام بتایا جا رہا ہے۔ کسٹمز پولیس نے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ جبکہ ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ واضع رہے کہ سعودی عرب میں منشیات کی سمگلنگ کرنے پر سزائے موت دی جاتی ہے . اتنی سخت سزا ہونے کے باوجود اکثر سمگلر اپنی زندگیوں کو خطر ے میں ڈال کر منشیات سمگلنگ کی کوشش کرتے ہیں.