آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس:پاکستان کو 51کروڑ ڈالرکی قسط جاری کرنے کی منظوری دی جائیگی۔ذرائع آئی ایم ایف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 27 جون 2016 16:41

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس:پاکستان کو 51کروڑ ڈالرکی قسط جاری ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جون 2016ء) :آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج واشنگٹن میں منعقد ہوگا،جس میں پاکستان کو 51کروڑ ڈالررقم کی قسط جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع آئی ایم ایف کے مطابق یہ رقم کل پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوجائے گی۔دوسری جانب ذرائع سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 51کروڑ ڈالر کی خطیر رقم کی پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقلی سے زرمبادلہ کے ذخائر 21ارب ڈالر سے تجاوز کرجائینگے۔

متعلقہ عنوان :