سجاگ سندھی ویلفیئر ایسوی ایشن کا سید غلام حیدر کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 27 جون 2016 16:38

کراچی ۔ 27 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون۔2016ء) سجاگ سندھی ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی کے مرکزی صدر اکبر علی عباسی ودیگر عہدیداران نے مقامی روزنامہ کے ایڈیٹر سید غلام حیدرکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحوم کے انتقال سے صحافت کی دنیا میں جو خلا ہوا ہے وہ تادیر پر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ رب کریم مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔