یوم شہادت حضرت علی کراچی میں عقیدت و احترام سے منایا گیا

پیر 27 جون 2016 16:36

کراچی ۔ 27 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون۔2016ء) حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس حوالے سے مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو چکا ہے جو شہر کے مختلف علاقوں سے گزرتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے شرکاء امام بارگاہ علی رضا پر نماز ظہرین ادا کی۔

(جاری ہے)

جلوس کے تمام راستوں کو کینٹینر لگا کر سیل کیا گیا ۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں، راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی اور ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ شہریوں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس سے قبل نشتر پارک میں مرکزی مجلس منعقد کی گئی۔ مجلس سے علامہ ماجد رضا عابدی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا اور حضرت علی کی زندگی اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔