مون سو ن کے دوران قیمتی جانو ں کو محفو ظ کرنے کے سلسلہ میں صوبائی سیکرٹری داخلہ (پنجاب ) نے متوقع بارشوں کے پیش نظر دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا ہے

Malik Usman ملک عثمان پیر 27 جون 2016 16:26

پاکپتن ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جون 2016ء) مون سو ن کے دوران قیمتی جانو ں کو محفو ظ کرنے کے سلسلہ میں صوبائی سیکرٹری داخلہ (پنجاب ) نے متوقع بارشوں کے پیش نظر دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا ہے ، جس کے مطابق مون سون کے دوران دریاو ں ، نہر وں ، بیر اجو ں، پانی کی تقسیم کے دیگر زرائع اورندی نالو ں میں پانی کی سطح بلند ہو نے کے باعث ان میں نہانے اور ان کے نزدیک کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے ، اس حکم کی خلاف ورزی کرنے و الے کے خلاف ضابطے کی دفعہ 144 کے تحت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، یہ احکامات 20 ستمبر 2016 تک مو ثر رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :