پاکپتن میں ٹرانسپورٹ اڈوں پرمسافروں کے لئے عدم سہولیات نہ بیٹھنے کے لئے جگہ نہ ہی ہوا کے لئے پنکھوں کا بندو بست بند گاڑیوں میں مسافر شدید گرمی کے باعث بے ہوش ہونے لگے

Malik Usman ملک عثمان پیر 27 جون 2016 16:20

پاکپتن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جون 2016ء) پاکپتن میں ٹرانسپورٹ اڈوں پرمسافروں کے لئے عدم سہولیات نہ بیٹھنے کے لئے جگہ نہ ہی ہوا کے لئے پنکھوں کا بندو بست بند گاڑیوں میں مسافر شدید گرمی کے باعث بے ہوش ہونے لگے مسافر وں سے اش روم کے لئے بھی20روپے زبردستی بٹورنے لگے ٹرانسپورٹ اڈوں کے مالکان کے خلاف مسافروں کا احتجاج وزیر اعلی پنجاب، کمشنر ساہیوال ڈویژن، ڈی سی او پاکپتن سے کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق مین ساہیوال روڈ پر واقع پی کے ٹریول، الفرید ٹریول، کاشف عنصر اڈوں پر نہ ہی خواتین کے لئے سایہ دار بیٹھنے کے جگہ اور نہ ہی ہوا کے لئے پنکھوں کا انتظام اور نہ ہی کرایوں کے شیڈول آویذاں کئے گئے ہیں جس سے مسافروں سے لوٹ مار جاری ہے زائد کرایوں اور عدم سہولیات کے باعث اڈوں پر انتظامیہ اور ڈرائیورز کی جانب سے ناروا سلوک پر لڑائی جھگڑے اور تو تکرار معمول بن گیا ہے غیر قانونی اڈوں پر جگہ کم ہونے کے باعث گاڑیوں کی سڑک پر ہی پک اینڈ ڈراپ کی سروس جاری رکھے ہوئے ہیں جس سے میں سڑک پر اکثر ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے جبکہ اڈے پر خواتین سمیت مسافروں کے لئے بیٹھنے اور پینے کے صاف پانی کا بندو بست نہ ہے واش روم کے لئے بھی20روپے زبردستی وصول کرتے ہیں شہر ی حلقوں مسافروں نے خادم اعلیٰ پنجاب اور کمشنر ساہیوال ڈویژن سے ا ڈہ مالکان کی طرف سے عدم سہولیات اور ڈرائیورز کی لوٹ مار اور بدمعاشی کا فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :