پاکپتن اور گردو نواح نماز تراویح ، سحری و افطارمیں واپڈا کی غیر اعلانیہ بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

Malik Usman ملک عثمان پیر 27 جون 2016 16:20

پاکپتن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جون 2016ء) پاکپتن اور گردو نواح نماز تراویح ، سحری و افطارمیں واپڈا کی غیر اعلانیہ بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری شہر اندھیروں میں ڈوب گیا نمازی شہری تاجر طلباء روزہ دار سرا پا احتجاج حکومت کو بد دعائیں تفصیلات کے مطابق حکومتی دعوؤں کے باوجود پاکپتن اور گردو نواح میں نماز تراویح اور ر و افطار کے موقع پر بجلی کی غیر اعلانیہ20گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے بار بار بجلی کی آنکھ مچولی سے پانی نہ ہونے کے باعث نمازی وضو کر نے سے محروم جبکہ سحر و افطار اندھیروں میں کرنے مجبور ہیں واپڈا حکام نے حکومتی اعلان کے باوجود بد ترین لوڈشیدنگ کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے جس سے نمازیوں میں واپڈا حکام کے خلاف شدید غم، و غصہ کی لہر پائی جاتی ہے شہری حلقوں نے بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف وزیر اعظم پاکستان، وزیر پانی وبجلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :