پاکپتن شہر، بنگہ حیات، نور پور، ملکہ ہانس، سکندر چوک، قبولہ اور گردونواح میں عطائیت کی بھر عطائی میٹرنٹی ہوم، ڈینٹل لیب، نیم حکیم، ہڈی جوڑ، کے بڑے بڑے کلینکس کے باہر جعلی ایم بی بی ایس کے بورڈ آویزاں کر کے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے لگے

Malik Usman ملک عثمان پیر 27 جون 2016 16:19

پاکپتن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جون 2016ء) پاکپتن شہر، بنگہ حیات، نور پور، ملکہ ہانس، سکندر چوک، قبولہ اور گردونواح میں عطائیت کی بھر عطائی میٹرنٹی ہوم، ڈینٹل لیب، نیم حکیم، ہڈی جوڑ، کے بڑے بڑے کلینکس کے باہر جعلی ایم بی بی ایس کے بورڈ آویزاں کر کے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے لگے سادہ لوح افراد عطائیوں کے ہاتھوں قیمتی اعضاء سے محروم اور جانیں گنوانے لگے کریک ڈاوٴن کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکپتن شہر کے مختلف علاقوں بنگہ حیات نور پور ملکہ ہانس سکندر چوک قبولہ اور گردونواح سمیت دیگر علاقوں میں عرصہ دراز سے عطائی ہڈی جوڑ ، ڈینٹل ، میٹرنٹی ہوم سمیت نیم حکیم اپنے کلینکوں کے باہر ایم بی بی ایس کے بورڈ آویزاں کرکے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں بتایاگیا ہے کہ بعض نیم حکیموں نے کلینکوں کے بعد ترقی کرتے ہوئے میٹرنٹی ہوم اور ہسپتال قائم کرلیے ہیں جہاں چھوٹے بڑے آپریشن بھی خود کررہے ہیں زیادہ پیسوں کے لالچ میں نارمل ڈلیوری کو بھی آپریشن میں بدلاجارہا ہے بعض عطائیوں نے محکمہ سے ملی بھگت کرکے میڈیکل سٹور کی آڑ میں شہریوں کو موت کے منہ میں پہنچانے کا تہیہ کررکھا ہے شہری عوامی و سماجی حلقوں نے کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈی سی او پاکپتن عرفان سندھوسے عطائیت کے خلاف کریک ڈاوٴن کا مطالبہ کیا ہے ۔

۔۔

متعلقہ عنوان :