دبئی: شیخ زید فلائی اوور 1 جولائی سے ٹریفک کے لیئے باقاعدہ کھول دیا جائے گا: آر ٹی اے

پیر 27 جون 2016 16:19

دبئی: شیخ زید فلائی اوور 1 جولائی سے  ٹریفک کے لیئے باقاعدہ  کھول دیا ..

دبئی:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جون 2016ء): دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) کے مطابق شیخ زید فلائی اوور کے رہ جانے والے حصے کو 1جولائی بروز جمعہ ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ اس 16 لینز پر مشتمل فلائی اوور پر کام نومبر 2014سے شروع کیا گیاتھا۔ جنوری میں اسکے شارجہ کی طرف جانے والے حصے کو ٹریفک کے لیئے کھول دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جبکہ ابو ظہبی کی طرف جانے والے حصے کی تمام چھ لینز کو پہلی جولائی کو عام ٹریفک کے لیئے کھول دیا جائے گا۔

یہ فلائی اوور 800میٹر طویل ہے ، جبکہ اس کی اونچائی 8.5میٹر ہے۔ یہ فلائی اوور چونکہ واٹر کینال کے اوپر بنایا جا رہا ہے، اسلیئے اتنی اونچائی کی وجہ سے چھوٹی کشتیوں کو اسکے نیچے سے گزرنے میں آسانی ہو گی۔ اس فلائی اوور کے کھلنے سے واٹر کینال فیز ون کا تمام کام مکمل ہو جائے گا۔