سی پی او فیصل آباد کا جھوٹے مقدمات اور بوگس درخواستوں پر 182کی کاروائی کا حکم اچھا اقدام ہے

Malik Usman ملک عثمان پیر 27 جون 2016 16:17

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جون 2016ء ) سی پی او فیصل آباد کا جھوٹے مقدمات اور بوگس درخواستوں پر 182کی کاروائی کا حکم اچھا اقدام ہے ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع بھر میں بوگس درخواستوں اور جھوٹے مقدمات کی روک تھام کے لیے 182کی کاروائی کا قانون نافذ کریں میاں محمود احمد معروف سیاسی سماجی ورکر،نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ بھر میں جھوٹی اور بوگس درخواستوں اور جھوٹے مقدمات کے اندراج سے نہ صرف سائلین کو سخت مشکلات کا سامناکرناپڑتا ہے بلکہ پولیس اور عدالتوں پر مقدمات کی بھرمار کے باعث انصاف میں سخت تاخیر کا سامناکرنا پڑتا ہے جس سے سائلین پولیس اور عدالتیں سخت مشکلات کا شکار ہے اگر جھوٹی درخواستوں اور جھوٹے مقدمات کی روک تھام ہوجائے تو انصاف کی فراہمی جلد ممکن ہوسکے گی سی پی او فیصل آباد کا جھوٹے مقدمات اور بوگس درخواستوں پر 182کی کاروائی کا حکم اچھا اقدام ہے ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ بھی ضلع بھر میں بوگس درخواستوں اور جھوٹے مقدمات کی روک تھام کے لیے 182کی کاروائی کا قانون نافذ کریں تاکہ ٹاؤٹ مافیا پولیس کا ناجائز استعمال نہ کرسکے

متعلقہ عنوان :