مستحکم اورخوشحال پاکستان کاخواب پرامن سبزانقلاب کے بغیرناممکن ہے

Malik Usman ملک عثمان پیر 27 جون 2016 16:17

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جون 2016ء) مستحکم اورخوشحال پاکستان کاخواب پرامن سبزانقلاب کے بغیرناممکن ہے ملک اورقوم کے مسائل اورمحرومیوں کاواحد حل مطفوی انقلاب کے زریعہ ہی ممکن ہے ڈاکٹرطاہرالقادری ہی پاکستان کی وہ واحدقیادت ہیں جواس وقت ملک کو ان مسائل سے نکال سکتے ہیں ان خیالات کااظہار غلام شبیر وڑائچ ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک نے ہمراہ خالد محمود کوآرڈی نیٹر پاکستان عوامی تحریک اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی قیادت ملک کومسائل کے بھنور سے نکال سکتی ہے ملک اس وقت جس لاقانونیت دہشت گردی بے روزگاری میں مبتلاہے اورملک کے حکمرانوں کے طبقہ کواپنی عیاشیوں اوراپنوں کونوازنے سے فرصت نہیں ملتی جبکہ ملک اس وقت تنزلی کی طرف جارہاہے انہوں نے کہا کہ قائد انقلاب ڈاکٹر طاہر القادری نے ملک کی سیاست کی راہ متعین کرکے قوم کو سیاسی طورپر شعور اجاگر کے صالح اور ایماندار قیادت کو منتخب کرنے کی راہ دکھلائی

متعلقہ عنوان :