پیرمحل میں گرمی کی شدت لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹے تک جاپہنچا

Malik Usman ملک عثمان پیر 27 جون 2016 16:15

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جون 2016ء) پیرمحل میں گرمی کی شدت لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹے تک جاپہنچا عوام نڈھال کاروبار زندگی معطل بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شہری بلبلا اٹھے واپڈا حکام بے بس آدھے آدھے گھنٹہ کے بعد دودوگھنٹے بجلی کی بندش د رجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ہی بدترین لوڈشیڈنگ کاسلسلہ شروع ، ٹرپنگ ،کم وولٹیج اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی درجنوں خواتین بچے بوڑھے بے ہوش ایک ہفتہ کے اندر درجنوں اموات شہریوں نے رات جاگ کر گلیوں میں گذارنا شروع کردی تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر سمیت تمام چکوک میں بجلی کی دن رات میں طویل لوڈشیڈنگ جاری وقفہ سے لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کم زیادہ ہونے سے الیکٹرانکس کی لاکھوں روپے کی اشیا ء جل گئی جبکہ ریکارڈ گرمی کی وجہ سے درجنوں بچے بوڑھے خواتین بے ہوش ہوگئے جنہیں مقامی ہسپتالوں میں طبی امداد دی گئی جبکہ شدید حبس اور گرمی کے باعث ایک ہفتہ کے اندر درجنوں خواتین مرد لقمہ اجل ہوچکے ہیں رات کے وقت لوڈشیڈنگ کے باعث مرد خواتین اور بچوں نے رات گلیوں میں بیٹھ کر گذارتے ہوئے واپڈا کے حکام کو کوستے رہے جبکہ مقامی واپڈا کا عملہ اس طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی بنیادی وجہ بتانے سے قاصر ہے جس سے بعض شہری مقامی حکام سے جھگڑتے رہے بجلی کی وولٹیج 240واٹ سے بڑھ کر 260واٹ تک پہنچ جانے سے شہریوں کی لاکھوں روپے الیکٹرانکس کی اشیاء جل کرراکھ ہوگئی بجلی کی بڑھتی ہوئی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی ٹھپ ہوکر رہ گیاغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث مزدور پیشہ افراد کے گھروں میں بھوک نے ڈیرے ڈال لیے جبکہ صنعتیں مکمل طورپر بند ہونے سے عوام سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوگئی یادرہے کہ سب ڈویژن فیسکو پیرمحل کا گریڈ اسٹیشن 132KVپر مشتمل ہے مگر مقامی فیسکو کی طرف سے شیڈول لوڈ شیڈنگ کرنے کی بجائے مسلسل دودوگھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرکے درمیان میں صرف آدھا گھنٹہ بجلی مہیا کی جارہی ہے سماجی فلاحی حلقوں نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے شیڈول کے بغیر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کامطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :