ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اشیائے خورد نوش کی قیمتوں میں کمی لانے کے دعوے پانی ملے

Malik Usman ملک عثمان پیر 27 جون 2016 16:15

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جون 2016ء ) ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اشیائے خورد نوش کی قیمتوں میں کمی لانے کے دعوے پانی ملے‘بیمارولاغرجانوروں کے گوشت کی مہنگے داموں فروخت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا دیسی مرغی 700روپے فی کلو جبکہ چھوٹا گوشت 550 روپے فی کلو کی بجائے 650روپے میں فروخت جاری شکایت پر کاروائی کریں گے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے گراں فروشوں کے خلاف تمام تراحکامات کے باوجود پیرمحل شہر اور گردونواح میں بیمار اور لاغرجانوروں کے گوشت کی فروخت سرعام جاری رہی اوردکانداراپنی من مانی قیمتیں وصول کررہے ہیں ویٹرنری آفیسر کی طرف سے کسی بھی قسم کی چیکنگ نہ ہونے کے باعث پانی ملے گوشت سمیت بیمار او رلاغر جانور کو بغیر کسی چیکنگ کے ذبح کرکے دکانوں پر شہریوں کو650روپے فی کلو چھوٹا گوشت جبکہ 350 سوروپے فی کلو بڑا گوشت فروخت کیا جارہاہے جبکہ دیسی مرغی کا گوشت بغیر صفائی کے سات سوروپے فی کلو فروخت کرکے شہریوں کی کھالیں ادھیڑ ی جارہی ہے سماجی فلاحی حلقوں نے کمشنرفیصل آبادڈویژن ، ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں پرمکمل کنٹرول ‘اشیاء خوردونوش کے معیارکوبہتربنانے‘پانی ملے‘بیمارولاغرجانوروں کے گوشت کی مہنگے داموں فروخت کو روکا جائے اور سپیشل پرائس مجسٹریٹ او رویٹرنری ڈاکٹرز کو معیار مقدار اور حفظان صحت کے اصولو ں کے تحت عمل نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کے متحرک کیا جائے پرائس مجسٹریٹ کا کہنا ہے شکایت پر کاروائی کرکے بھاری جرمانے عائد کیے ہیں کوئی شکایت کرے کاروائی کریں گے

متعلقہ عنوان :