و الدین اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دیں تاکہ ان کے بچے نشہ کا سہارا نہ لیں ۔ حبیب ا لرحمان گیلانی

منشیات کے خلاف عالمی دن کے حوالے سے ایوارڈ اور آگاہی پروگرام سے سید ذوالفقار حسین سینئر صحافی نجم ولی ا ور میاں حبیب احمد کا خطاب

Malik Usman ملک عثمان پیر 27 جون 2016 16:14

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جون 2016ء ) صوبہ پنجاب آبادی کے لحاظ سے بڑا صوبہ ہے جو منشیات کے استعمال اور سپلائی کی وجہ سے زیادہ متاثر ہورہا ہے کراچی کے بعد لاہور دوسرا بڑ ا شہر ہے جہاں منشیات کے عادی افراد باغوں، پارکوں اور فٹ پاتھوں پر پڑے زندگی کے آخری سانسیں لے رہے ہیں۔ منشیات کی سرے عام فروخت سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ لاہور میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے 49 پرائیویٹ اورسرکاری ہسپتال کام کررہے ہیں۔

دوسری جانب شیشہ کیفوں کے ذریعے منشیات کا بٹرھتا ہوا رحجان ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ یہ بات مقررین نے منشیات کے خلاف عالمی دن کے حوالے سے ایوان اقبال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب کا اہتمام ڈرگ ایڈوائیزری ٹریننگ حب اے پروجیکٹ آف یوتھ کونسل فار انٹی نارکوٹکس نے کیا تھا۔

(جاری ہے)

تقریب سے سابق سکرٹری زکواتہ وعشر حبیب الرحمان گیلانی ، سینئر صحافی نجم ولی، ، سینئر صحافی میاں حبیب احمد، کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین، پرنسپل پروفیسر شہناز ستار، جاوید اقبال، محسن ذوالفقار اور دوسرے افراد نے خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب میں سید ذوالفقار حسین نے کہا کہ نوجوان لٹرکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں بھی شیشہ کیفوں کے ذریعے منشیات کا استعمال بڑھ رہا ہے 11 مارچ 2014 کو پنجاب اسمبلی میں شیشہ کیفوں کے خلاف پیش ہونے والا بل 2 سال سے التواء کا شکار ہے اگرچہ یہ بل دو سال پہلے منظور ہو جاتا تو آج مذید نئے شیشہ کیفے نہ کھلتے اور سرعام دوکانوں پر شیشہ فروخت نہ ہوتا انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں بچوں کے دوستوں اور ان کے اہل خانہ کے بارے میں تمام معلومات ہر وقت اپنے پاس رکھیں دوستوں کے انتخاب کے وقت بچوں کی رہنمائی کریں سابق سیکر ٹری زکواتہ وعشر و بیور کریٹ حبیب ا لرحمان گیلانی نے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دیں تاکہ ان کے بچے نشہ کا سہارا نہ لیں سکیں موجودہ دور میں گھر کا ہر فرد آج ا پنی اپنی مصروفیات کے باعث دوسروں کے مسائل پر کم توجہ دیتا ہے۔

جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں موبائل اور لیپ ٹاپ کے ساتھ مصروف رہنے سے ہماری روایت میں بہت تبدیلی آئی ہے سگریٹ نشہ کے استعمال کی پہلی سٹرھی ہے۔ نجم ولی نے اپنے خطاب میں کہا کہ منشیات کے خلاف کام کرنا آنے والی نوجوان نسل پر احسان ہو گا تاکہ وہ بہتر اور اچھا معاشرہ دیکھ سکیں۔ اس موقعہ پر صحافیوں کو ایوارڈ ز بھی دےئے گئے۔

متعلقہ عنوان :