ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی کشور زہرا کی گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی گئی

ملزمان گاڑی ڈرائیور سے چھین کر فرار ہوئے،واردات کے وقت کشور زہرا گاڑی میں نہیں تھیں،گاڑی عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں چھینی گئی ہے۔پولیس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 27 جون 2016 16:10

ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی کشور زہرا کی گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی ..

کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جون 2016ء) :ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی کشور زہرا کی گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی گئی،ملزمان گاڑی ڈرائیور سے چھین کر فرار ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق رکن قومی اسمبلی کی گاڑی عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں بیت المکرم مسجد کے قریب سے چھینی گئی ہے۔ گاڑی ٹیوٹا کرولا نمبربی سی پی 617ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان اسلحہ کے زور پر گلشن اقبال سے گاڑی چھین کر فرار ہوئے ہیں۔واردات کے وقت کشور زہرا گاڑی میں نہیں تھیں۔