شیخ زاید ہسپتال:لیور ٹرانسپلانٹ وارڈ میں مریض کی خود کشی کا واقعہ،تحقیقاتی کمیٹی تین روز میں رپورٹ پیش کریگی۔ترجمان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 27 جون 2016 15:46

شیخ زاید ہسپتال:لیور ٹرانسپلانٹ وارڈ میں مریض کی خود کشی کا واقعہ،تحقیقاتی ..

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی پی اے۔27جون 2016ء) :شیخ زاید ہسپتال لاہور میں لیور ٹرانسپلانٹ وارڈ میں داخل چارسدہ سے تعلق رکھنے والے محمد عثمان ولد حلال محمد نامی مریض کی جانب سے خودکشی کیے جانے والے واقعہ کے حوالے سے ترجمان شیخ زاید ہسپتال کا کہنا ہے کہ یہ مریض جگر کے انتہائی مرض بڈ چیری سنڈروم کے عارضے میں مبتلا تھا۔

(جاری ہے)

جس کو 22 جون2016 کو ہسپتال کی لیورٹرانسپلانٹ وارڈ میں داخل کیا گیا، مریض کے علاج و معالجہ کے حوالے سے ورک اپ جاری تھا جس میں بورڈ کی جانب سے مریض کا کیڈاورک لیورٹرانسپلانٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔

اس مریض کے آپریشن کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے گرانٹ بھی ادا کردی گئی تھی۔بیماری کی شدت کے باعث یہ مریض ذہنی طور پر شدید پریشان تھا اور گھر واپس جانے کا اصرار کیے جارہا تھا لیکن اس کی حالت اس قابل نہیں تھی کہ اسے واپس گھر بھیجا جا سکے۔اس واقعہ کے حوالے سے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ، اس تین رکنی کمیٹی کی جانب سے تین روز کے اندر واقعہ کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :