سکھ یاتریو ں کا گوردوارہ پنجہ صاحب یاتر ا کے بعد گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں قیام ،مذہبی رسومات جاری

پیر 27 جون 2016 15:33

لاہور۔27 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون۔2016ء) مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر ہمسایہ ملک بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریو ں کا گوردوارہ پنجہ صاحب یاتر ا کے بعد گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں قیام اور مذہبی رسومات جاری ہیں۔ جتھ لیڈر سردار گورمیت سنگھ نے گوردوارہ ڈیرہ صاحب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہا ں پر ہماری مہمان نوازی کے لیے سکیورٹی سمیت تمام تر انتظامات بہتر انداز میں کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہم چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق کے بے حد شکر گزار ہیں ۔گوردوارہ ڈیرہ صاحب میں قیام کے دوران سکھ یاتریوں نے بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ کی سیر کی اور خصوصا سکھ خواتین نے پاکستانی مصنوعات کی خریداری کی۔ یاتری آج گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور ،ناروال اور گورو دوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد کا دورہ کرنے کے بعد واپس لاہور آئیں گے جبکہ مرکزی تقریب گورو دوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں کل 29جون کو ہو گی جس کے بعد سکھ یاتری30جون کو بذریعہ واہگہ ریلوے سٹیشن واپس بھارت چلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :