پنجاب کی چار جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرریوں کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلا حتمی دلائل کیلئے طلب

پیر 27 جون 2016 15:33

لاہور۔27 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پنجاب کی چار جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرریوں کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلا کوحتمی دلائل کیلئے منگل کو طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ حکومت پنجاب نے من پسند پروفیسرز کو وائس چانسلرز کے عہدے پر تعینات کرنے کے لئے قوانین تبدیل کر دئیے۔قوانین کے تحت وائس چانسلرز کی تعیناتی سے قبل ہائر ایجوکیشن کمیشن سے مشاورت ضروری ہے۔ لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ پنجاب کی چار جامعات کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے۔

متعلقہ عنوان :