ریاض: پاب نے تین سالہ بیٹی کو چھریوں کے وار کر ے قتل کر دیا

پیر 27 جون 2016 15:27

ریاض: پاب نے تین سالہ بیٹی کو چھریوں کے وار کر ے قتل کر دیا

ریاض:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جون 2016ء): سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں ایک سعودی شہری نے اپنی تین سالہ بیٹی کو چھریوں کے پے درپے وار کر کے قتل کر دیا۔ جبکہ اس کی نعش کو بعد میں باتھ روم میں بند کر کے بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔ ریاض پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قاتل باپ کی تلاش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

بچی کی والدہ نے پولیس کواپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ وہ اپنے سابقہ شوہر سے علیحدہ رہتی تھی ، اسکا شوہر نشے کا عادی تھا۔ اسنے اپنے شوہر کو نشہ کرنے کی وجہ سے چھوڑ دیا تھا ۔ اسکو ڈر تھا کہ اسکا شوہر اس کی بیٹی کو مار نہ دے ۔ جو اسکے ساتھ ہی رہتی تھی ۔ پولیس نے سابقہ بیوی کی مدعیت میں قاتل باپ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔