تمام محب وطن پاکستانی ملک کو امن کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں ‘ دہشتگردی راہ میں رکاوٹ بن جاتی ہے ‘ بابر غور ی

پیر 27 جون 2016 15:09

ہوسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر بابر خان غوری نے کہا ہے کہ تمام محب وطن پاکستانی ملک کو امن کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں لیکن دہشت گردی کا ہر واقعہ اس کی راہ میں رکاوٹ بن جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیوسٹن ، امریکہ میں امجد صابری کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔

تقریب میں امجد صابری کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئیں۔تقریب میں خواتین کی بڑی تعداد سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

خطاب کے دوران بابر غوری نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس کے صاحبزادے کے اغواء اور امجد صابری کے قتل کی سازش کو بے نقاب کر کے ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے۔تقریب میں متحدہ کے رہنماء فیصل سبزواری بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہاکہ امجد صابری کا قتل ہر اس شخص کے ساتھ ظلم ہے جو ان سے محبت کرتا ہے۔ امجد کا سب سے محبت اور تکریم کا رشتہ تھا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ امجد صابری کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ قبل ازیں مرحوم امجد صابری کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا کی گئی اور بعدازاں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :