شارجہ:مساجد کے سامنے بے ہنگم طریقے سے گاڑیاں پارک کرنے والوں کو جرمانہ کیا جائے گا: ٹریفک پولیس

پیر 27 جون 2016 15:07

شارجہ:مساجد کے سامنے بے ہنگم طریقے سے گاڑیاں پارک کرنے والوں کو جرمانہ ..

شارجہ:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جون 2016ء): شارجہ ٹریفک پولیس نے مساجد کے سامنے گاڑیاں پارک کرنیوالوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مساجد کے سامنے ٹھیک طریقے سے اور فراہم کردہ جگہوں پر ہی گاڑیاں پارک کریں ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے پہلے دو عشروں میں مساجد میں اتنا زیادہ رش نہیں ہوتا جتنا آخری عشرے میں ہوتا ہے ۔ جس کی وجہ سے مساجد کے سامنے بھی انتہائی رش ہوجاتا ہے ۔

(جاری ہے)

اکثر و پیشتر علاقے کے افراد کو نقل وحمل میں مساجد کے سامنے رش کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسلیئے اس دفعہ ٹریفک پولیس کے حکام نے بے ہنگم طریقے سے گاڑیاں کھڑی کرنے والے افراد کو جرمانے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شارجہ پولیس کے ڈائریکٹر کرنل الشریف نے کہا ہے کہ دوران ِ نماز مساجد کے ساتھ کھڑی بے ہنگم گاڑیوں سے پانچ چوری کی وارداتیں ہوئی ہیں ۔ چونکہ گاڑیاں مختلف جگہوں پر بے ہنگم طریقوں سے کھڑی ہوتی ہیں ، اسلیئے چوروں کو آسانی ہو جاتی ہے۔ اس طرح بے ہنگم گاڑیاں کھڑ ی کرنے سے ٹریفک جام کی صورتِ حال بھی پیدا ہو جاتی ہے۔