فلم میں صرف خوبصورت نظر آنا کافی نہیں ہوتا ، انوشکا شرما

پیر 27 جون 2016 15:05

فلم میں صرف خوبصورت نظر آنا کافی نہیں ہوتا ، انوشکا شرما

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جون ۔2016ء) بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ کسی بھی فلم میں صرف خوبصورت نظر آنا ان کے لیے کافی نہیں اور یہ انھیں مطمئن نہیں کرتا۔ایک انٹرویو کے دوران جب انوشکا سے سوال کیا گیا کہ وہ زیادہ تر کس قسم کے کردار ادا کرنے کی خواہش رکھتی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ان کے لیے ایسے کردار ضروری ہیں جو ان سے مشابہت رکھتے ہوں۔

(جاری ہے)

انوشکا کا کہنا تھا ’میں نے اب تک جتنے بھی کردار کیے ہیں وہ بہت حد تک میرے لیے حقیقی ہیں، میرے لیے ضروری ہے کہ میں ایسے کردار ادا کروں جو کہیں نہ کہیں مجھ سے مشابہ ہوں، میں جب بھی کوئی فلم کروں اس میں کچھ مختلف ہونا چاہیے جو مجھے پسند آ ئے اور کردار ایسے ہونے چاہئیں جو اس سے قبل میں نے ادا نہ کیے ہوں‘۔انوشکا کا مزید کہنا تھا ’کوئی بھی ایسی فلم جس میں صرف میں خوبصورت نظر آؤں اور اچھے گانے موجود ہوں، پروفیشنل طور پر مجھے مطمئن نہیں کرتی‘۔واضح رہے کہ اس وقت انوشکا شرما اپنی آنے والی فلم ’سلطان‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ سلمان خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں

متعلقہ عنوان :