بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں

پیر 27 جون 2016 15:05

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شردھا کپور اپنی نئی آنے والی فلم ’ہالف گرل فرینڈ‘کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ بھاگنے کا ایک سین عکس بند کرواتے ہوئے پیر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئیں جس کی شردھا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصویر بھی شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں شردھا کپور اور ارجن کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم آئندہ سال 28اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :