خیبر پختونخوا میں ناقص تفتیش پر 3 سب ا نسپکٹر کومعطل کردیا گیا

پیر 27 جون 2016 14:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء ) انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا پولیس ناصر درانی نے خاتون قتل کیس میں ناقص تفتیش اور قاتلوں کو فائدہ پہنچانے پر 3 سب انسپکٹر کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

آئی جی پی خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق آئی جی پی خیبرپختونخوا ناصر درانی نے تین سب انسپکٹرز کی معطلی کے احکامات جاری کئے۔معطل اہلکاروں میں پشاور کے انورخان اور مرجان علی اور کرک کے شمیم خان شامل ہیں۔ بیان کے مطابق تینوں سب انسپکٹرز نے پشاور کے علاقے سربند میں ایک خاتون کے قتل کیس میں غلط انداز سے تفتیش کی تھی جس سے قاتلوں کو فائدہ پہنچا تھا۔ ابتدائی انکوائری میں تینوں افراد پر ناقص تفتیش کرنے کے الزامات ثابت ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :