کراچی ،مقامی عدالت کا سعید بھرم کو کل پیش کرنے کا حکم

پیر 27 جون 2016 14:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء ) کراچی کی مقامی عدالت میں ایم کیو ایم کے کارکن سعید بھرم کے خلاف قتل کے مقدمے کی سماعت میں سعید بھرم کو پیش نہ کیے جانے سے متعلق پولیس نے درخواست دائر کردی۔عدالت نے پولیس درخواست منظور کرتے ہوئے سعید بھرم کو کل منگل کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ساوٴتھ کی عدالت میں پولیس کی جانب سے درخواست دی گئی کہ پیر کو سعید بھرم کو پیش نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

یوم علی کے موقع پر سیکورٹی کیلئے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، نفری کم ہونے کے باعث سعید بھرم کو پیش نہیں کیا جاسکتا، عدالت نے سعید بھرم کو 28 جون تک پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ سعید بھرم پر لائنز ایریا میں ایم کیو ایم حقیقی کے کارکن کو قتل کرنے کا مقدمہ درج تھا ، سعید بھرم پر مختلف تھانوں میں قتل، اقدام قتل کے مقدمات بھی درج ہیں جبکہ سعید بھرم کو حقیقی کے کارکن کے قتل کے کیس میں پیش کیا جانا تھا۔

متعلقہ عنوان :