خضدار ، قومی شاہراہ پر مسافر بس الٹنے سے 13افراد جاں بحق، 20سے زائد زخمی

پیر 27 جون 2016 14:57

خضدار/کوئٹہ/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء) خضدار میں قومی شاہراہ پر مسافر بس الٹنے سے 13افراد جاں بحق جبکہ 20سے زائد زخمی ہوگئے‘ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے‘ شدید زخمیوں کو کراچی کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا‘ وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء الله زہری سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں نے ٹریفک حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو لیویز ذرائع کے مطابق پشین سے کراچی جانے والی مسافر بس خضدار میں قومی شاہراہ پر الٹ گئی۔ ٹریفک کے المناک حادثے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ بیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء الله زہری نے حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی۔

متعلقہ عنوان :