حکومت نے بجٹ 2016-17ء میں آئی ڈی پیزکی بحالی کے لئے 100 ارب روپے مختص کئے ہیں،ترجمان وزارت سیفران

پیر 27 جون 2016 14:24

اسلام آباد ۔ 27 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون۔2016ء) حکومت نے بجٹ 2016-17ء میں بے گھر افراد کی بحالی کے لئے 100ارب روپے مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت سیفران کے ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے بے گھر افراد (آئی ڈی پیز) کی بحالی کے لئے وفاقی حکومت نے بجٹ 2016-17ء میں 100ارب روپے مختص کئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق مختص کی گئی رقم میں سے تعلیمی ادارے، صحت کے مراکز، سڑکیں اور بے گھر افراد کی مالی امداد اور گھروں کی تعمیر کے لئے رقم خرچ کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ 31دسمبر 2016ء تک شمالی وزیر ستان کے بے گھر افراد کی واپسی کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :