دبئی:متحدہ عرب امارات میں پاسپورٹ گم ہونے کی صور ت میں کیا کرنا چاہیئے؟

پیر 27 جون 2016 14:13

دبئی:متحدہ عرب امارات میں پاسپورٹ گم ہونے کی صور ت میں کیا کرنا چاہیئے؟

دبئی:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جون 2016ء):متحدہ عرب امارات میں اگر آپ کا پاسپورٹ کہیں گم ہو جائے تو سب سے پہلے اپنے نئے پاسپورٹ کے لیئے درخواست دے دینی چاہیئے ۔ اسکے بعد متحدہ عرب امارات کا جاری کردہ ویزہ دوبارہ حاصل کرنا ضروری ہے ۔ جس کا ریکارڈ جنرل ڈائریکٹوریٹ میں موجود ہو تا ہے۔ پاسپورٹ کھو جانے کی صورت میں آپکو چاہیئے کہ نزدیکی پولیس اسٹیشن میں اطلاع کریں۔

یہ سروس محکمہ پولیس اور جنرل ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے ان افراد کو دی گئی ہے، جن کا پاسپورٹ دبئی میں گم ہو جائے۔ کیونکہ پولیس کی طرف سے جاری کردہ سرٹیفیکیٹ پر ہی آپ کے سفارت خانے کے حکام نیا پاسپورٹ جاری کریں گے۔جب پاسپورٹ مل جائے تو اسکے بعد متحدہ عرب امارات کے ویزے کے لیے درخواست دیں۔

(جاری ہے)

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈینسی اینڈ فارن افئیرز کی طرف سے پاسپورٹ گم ہونے کی صورت میں نیا ویزہ پرانے جاری کردہ ویزے کی بنا پر دوبارہ جاری کر دیا جاتاہے۔


۔ویزے کے اجراء کیلیئے کون سے کاغذات ضروری ہیں۔
پولیس کی جانب سے پاسپورٹ گم ہونے کا سرٹیفیکٹ لینا ضروری ہے۔اسکے علاوہ پاسپورٹ گم ہونے کے بعد نئے پاسپورٹ کے لیئے جمع کروایا جانے والے ای ۔فارم۔ کے ساتھ سپانسر کی دو عدد پاسپورٹ سائز تصاویر، اور سپانسر کی مہر اور سائن ہونا ضروری ہیں ۔اگر آپ کا سپانسر کسی سرکاری شعبے میں ملازمت کرتا ہے تو اسکے ملازمت کے کارڈ کی کاپی۔

اور جو افراد نجی شعبے میں ملازمت کر تے ہیں ، ان کے لیئے کمرشل لائسنس کی صیح شدہ کاپی لگانا ضروری ہے۔ اس سروس کے لیے 170درہم فیس ادا کرنا ہوگی۔ اسکے علاوہ جتنے سال ویزے کی مدت رہتی ہو گی ہر سال کی شرح سے 100درہم الگ فیس ادا کرنا ہو گی۔نئے ویزے کے اجراء کے لیئے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈینسی اینڈ فارن افئیرز کے ہیڈ کوارٹر ، اسکی تمام برانچز دبئی میونسیپیلٹی کلینک،میڈیا سٹی، دبئی فنانشل سنٹر، اور راشد ہسپتال میں جمع کروائی جا سکتی ہے۔اگر آپ کا پاسپورٹ بیرون ملک گم ہو گیا ہو تو آپ کو نیا ویزہ جاری کروانا پڑے گا۔