بھارتی اداکار سونو سود پاکستانی فلم میں جلوہ گر ہوں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 جون 2016 14:00

بھارتی اداکار سونو سود پاکستانی فلم میں جلوہ گر ہوں گے

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جون 2016ء) : بھارتی اداکار سونو سود پاکستانی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم ”ہیپی نیو ائیر“ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے بھارتی اداکر سونو سود اب پاکستانی فلم میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔ بالی وڈ میں اپنا لوہا منوانے کے بعد سونو سود پاکستانی فلم ”عشق پوزیٹو“ میں جلوہ گر ہوں گے۔

(جاری ہے)

نور بخاری کی زیر ہدایت بننے والی فلم عشق پوزیٹو میں ایک قصہ گو کا کردار نبھائیں گے۔ یہ فلم راگا بوائز کے موسیقار ولی کی پہلی فلم ہے۔ ولی اور سونو آپس میں کافی اچھے دوست ہیں یہی وجہ ہے کہ سونو پاکستانی فلم میں کام کرنے پر جلد رضا مند ہو گئے۔ ولی کا کہنا ہے کہ یہ فلم میرے کیرئیر کی پہلی فلم ہے لہٰذا میں نے اس میں اپنی پوری محنت اور لگن کے ساتھ کام کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :