اسلام آباد ‘تھانہ نیلور کے علاقے چراہ میں پولیس اور رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران 5 مشتبہ افراد گرفتار

پیر 27 جون 2016 13:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) تھانہ نیلور کے علاقے چراہ میں پولیس اور رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس اور رینجرز نے تھانہ نیلور کے علاقے چراہ میں آپریشن کے دوران 100 گھروں کی تلاشی لی اور اس دوران 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ گرفتار ہونے والے تمام افراد کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ نیلور میں منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :