مالم جبہ میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 2 غیر ملکی دہشت گرد ہلاک ‘ ایک اہلکار زخمی

پیر 27 جون 2016 13:41

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) مالم جبہ میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 2 غیر ملکی دہشت گرد ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق سوات کے علاقے مالم جبہ میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرکے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ‘ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے تھا اور یہ دونوں دہشت گرد علاقے میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔مقامی لوگوں کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

متعلقہ عنوان :