منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام ترتوانائیاں بروئے کارلائیں، شہبازشریف

پیر 27 جون 2016 13:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام ترتوانائیاں بروئے کارلائیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں مسلم لیگ ن کے وفد سے ملاقات کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کی گاڑی پٹری پرچڑھ چکی ہے، وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان محفوظ اورترقی یافتہ ملک بن رہا ہے۔ ترقی کے ثمرات سے عام آدمی بھی مستفید ہو رہا ہے، اس کے علاوہ عالمی ادارے بھی پاکستان کی معیشت میں بہتری کااعتراف کررہے ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کو ہر سطح پر ریلیف فراہم کر رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کے منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کارلائیں۔

متعلقہ عنوان :