دبئی: غیر ملکی شہریوں کے لیئے ڈرائیونگ کے تحریری امتحان میں تبدیلی

پیر 27 جون 2016 13:32

دبئی: غیر ملکی شہریوں کے لیئے ڈرائیونگ کے تحریری امتحان میں تبدیلی

دبئی:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جون 2016ء): دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آرٹی اے) نے غیر ملکیوں کے لیئے امتحانی طریقہ کا رمیں رودوبدل کیا ہے۔ آرٹی اے کے ترجمان کے مطابق تحریری امتحان کے دوران غیر ملکیوں کے لیے ماہر مترجم سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ یہ سروس ان افراد کے لیے شروع کی گئی ہے جو آرٹی اے کی طرف سے جاری شڈولڈ دس زبانوں کو نہیں جانتے۔

آر ٹی اے نے تحریری امتحان کے لیئے سات نئی زبانوں کا اضافہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اور اب غیر ملکی شہری دس زبانوں میں سے کسی بھی زبان میں تحریری امتحا ن دے سکتے ہیں۔ جبکہ اگر کوئی غیر ملکی ان دس زبانوں میں سے بھی کسی میں بھی پڑھنا یا لکھنا نہیں جانتا تو اس کو ”Remote Translator Service“ استعمال کرنے کی اجازت ہو گی۔ جس سے وہ اپنی زبان میں تحریری امتحان دے سکتاہے۔ اس نئے قانون سے ان افراد کو فائدہ پہنچے گا جو تحریری امتحان کے لیئے جاری کی گئی لسٹ میں سے کسی ایک بھی زبان کو بھی نہیں جانتا ہو گا۔ اس سے پہلے دبئی ٹریفک پولیس نے غیر ملکیوں کے لیے یارڈ ٹیسٹ میں تبدیلی کی تھی۔ جس میں یارڈ ٹیسٹ کے دوران کسی بھی انسپکٹر کی بجائے کمپیوٹر سے مدد لی جاتی ہے۔