اٹک اور گردونواح میں وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کی واپڈا حکام سے ملاقات اور ہدایات کے باوجودغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں کمی نہ ہوسکی

Malik Usman ملک عثمان پیر 27 جون 2016 13:30

اٹک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جون 2016ء) اٹک اور گردونواح میں وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کی واپڈا حکام سے ملاقات اور ہدایات کے باوجودغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں کمی نہ ہوسکی سحری ،افطاری ،تراویح سمیت دن اور رات کے بیشتر حصوں میں بجلی غائب معمول بن گیا دوسری طرف صارفین کو ہزاروں روپے کے بجلی بل ملنے پر صارفین کے ہوش اڑ گئے عوام حیران و پریشان ہیں کہ سارا مہینہ بغیر بجلی کے گزارے اور پھر بھی بل ہزاروں روپے کے موصول ہوگئے جوکہ صارفین کے ساتھ زیادتی ہے صارفین نے بتایاکہ رمضان المبارک کے شروع سے بجلی کی جو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی تھی وفاقی وزیر شیخ آفتا ب احمد کی واپڈا حکام سے ملاقات اور ہدایات کے باوجودغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں کمی نہ ہوسکی ہے بدستور اٹک شہر ،کامرہ ، ہٹیاں ،چھچھ ،سنجوال ،اٹک کینٹ ،فقیر آباد ، گولڑہ،اکھوڑی ، شکردرہ ، مرزاگاؤں اور گردونواح میں شدید لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس سے عوام سخت عاجز آچکے ہیں اور اٹھتے بیٹھتے حکومت کو کوستے رہتے ہیں صارفین نے بتایا کہ بجلی کے بل میں سینکڑوں روپے کے ٹیکس لگا کر ہزاروں روپے کے بل بھجوادیئے گئے ہیں جو کہ عوام سے سراسر زیادتی کے مترادف ہے عوامی حلقوں نے مبارک مہینے میں وزراء کی کوششوں اور کاوشوں کے باوجود بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی نہ ہونے پر موجودہ حکومت سے شدید نفرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے اختیار وزراء کو چاہیے کہ جب وہ عوامی مسائل حل نہیں کرسکتے تو انہیں اس عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں عوام نے حکومتی نمائندوں سے استعفیٰ دینے کا پر زورمطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :