تھانہ سٹی اٹک پولیس کا جو ئے کے اڈے پر چھا پہ

Malik Usman ملک عثمان پیر 27 جون 2016 13:26

اٹک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جون 2016ء) تھانہ سٹی اٹک پولیس کا جو ئے کے اڈے پر چھا پہ دس افراد گرفتار مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اٹک پولیس کو اطلاع ملی کہ برق روڈگلی لنڈ ابازاروالی میں قمار بازی ہو رہی ہے پولیس نے رنگے ہاتھوں چھاپہ مار کر بذریعہ تاش قمار بازی میں مصروف شجاعت گیلانی المعروف شادا شاہ ، فیاض احمد چھوئی ایسٹ، خالد پرویز پنڈ وال ، طارق سکنہ شین باغ، مقامی صحافی شیخ فیصل جاوید ، بشیر احمد محلہ عالی جاہ ،اشفاق احمد چھوئی ایسٹ ، لیاقت علی شکر درہ ، شیریں گل گھوڑا ماڑ کو گرفتار کر لیا جبکہ متعدد افراد رش کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے ساڑھے چا ر لاکھ روپے مالیت کی نقد رقم اور موبائل بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ملزمان کی گرفتار ی کے بعد تھانہ میں سفارش کر نے والوں کی لائن لگ گئی تاہم پولیس نے تمام سفارشیں رد کر تے ہو ئے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :