)صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان نے کہا ہے کہ دہرنوں کی احتجاجی سیاست کرنے والے نواز شریف اور شہبازشریف کی عوامی خدمت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے

Malik Usman ملک عثمان پیر 27 جون 2016 13:13

اٹک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جون 2016ء ) صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان نے کہا ہے کہ دہرنوں کی احتجاجی سیاست کرنے والے نواز شریف اور شہبازشریف کی عوامی خدمت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے مسلم لیگ(ن) کی حکومت کامیابی سے ترقی اور خوشحالی کے سفر پر گامزن ہے وہ گذشتہ روز ضلع اٹک کے مختلف سستے رمضان بازاروں کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ خادم پنجاب محمد شہباز شریف نے عام آدمی کو ریلیف دینے کا تہیہ کر رکھا ہے گرمی ہو یا سردی صوبائی کابینہ ،اراکین اسمبلی اور سرکاری افسران و اہلکار عوامی خدمت پر معمور ہیں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے حکومت سنجیدگی سے عمل پیرا ہے بہت جلد لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ بھی وفا کریں گے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اب دہشت گرد آسان ہدف کو نشانہ بنا رہے ہیں پوری قوم کی دعائیں فوج کے ساتھ ہیں ملک میں آخری دہشت گرد تک جنگ جاری رہے گی امجد صابری قوال کے بیہمانہ قتل سے پوری قوم افسردہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ سستے رمضان بازاروں کے زریعے عوام کو ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے سستے بازاروں کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی پرائس اور کوالٹی کنٹرول ٹیمیں کڑی نگرانی کر رہی ہیں تنقید کر کے سستی شہرت حاصل کرنے والے آکر دیکھیں کہ کڑکتی دھوپ اور رمضان المبارک کے باوجود سرکاری مشینری عوام کو ریلیف دینے کیلئے بازاروں میں موجود ہیں رمضان المبارک کے دوران وزراء اراکین اسمبلی اور سرکاری افسران ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر انجوائے نہیں کر رہے ہیں بلکہ غریب عوام کی خاطر صبح سے شام تک سڑکوں اور بازاروں میں موجود ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے پراجیکٹ کامیابی سے مکمل ہو گئے تو آنے والا دور بھی نواز شریف اور شہباز شریف کا ہو گا ۔