قمار بازی کے اڈے سے گرفتارہو نے والوں کو جو ڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل اٹک بھیجوا دیا گیا

Malik Usman ملک عثمان پیر 27 جون 2016 13:11

اٹک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جون 2016ء ) قمار بازی کے اڈے سے گرفتارہو نے والوں کو جو ڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل اٹک بھیجوا دیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت کی ہدایت پر قمار بازی، بکی اور پر چی جواء کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران ڈی ایس پی حفیظ احمد او لکھ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک انسپکٹر ملک محمد ارشد نے سب انسپکٹر محمد اکرم ، اے ایس آئی سجاد احمد ، وقاص احمد ، کانسٹیبلان طارق محمود ، وقاص احمد، عدنان اکبر ، بلال احمد ، خلیل احمد ، واصف علی ، منصور الحسن ، اسرار الحسن ، ڈرائیور عابد علی کے ہمراہ مخبر کی رنگے ہاتھوں چھاپہ مار کر بذریعہ تاش قمار بازی میں مصروف شادا شاہ ، فیاض احمد،اشفاق احمدپسران عبدالغنی سکنہ چھوئی ایسٹ ،خالد پرویزولد ولائیت خان سکنہ پنڈ وال ، محمد طارق ولد محمد عارف سکنہ شین باغ، مقامی صحافی شیخ فیصل جاوید ولد شیخ جاوید اقبال سکنہ مینا بازار اٹک ، بشیر احمدولد میاں احمد سکنہ محلہ عالی جاہ ، لیاقت علی ولد محمد صادق سکنہ شکر درہ ، شیریں گل ولد شیر گل گھوڑا ماڑ جبکہ اعجاز عرف جازو خان سکنہ تھٹہ ، شفاعت ولد بشیر احمد سکنہ پنڈوال ، سید محمود عرف چھٹاکی ،واحد عرف طوطا کچھ رقم لے کر بھا گنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پولیس نے رقم پڑ دو لاکھ 80ہزار رو پے،8عدد موبائل مالیتی 70ہزار رو پے ،کل مالیت تین لاکھ پچاس ہزار رو پے بر آمد کر کے سب انسپکٹر علی اکثر نے زیر دفعہ 6پنجاب قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ملزمان کو جو ڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت میں ملزمان کو جو ڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹر کٹ جیل اٹک بھیجوا دیا ۔

متعلقہ عنوان :