سنگاپور ایئرلائن کا طیارہ خوفناک حادثے سے بچ گیا‘دوران پروازانجن میں آگ بھڑک اٹھی

طیارے میں222مسافراور عملے کے19ارکان سوار تھے‘اڑان بھرنے کے 2گھنٹے بعد ہی طیارے کے خود کار نظام نے خطرے کی گھنٹی بجادی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 27 جون 2016 13:08

سنگاپور ایئرلائن کا طیارہ خوفناک حادثے سے بچ گیا‘دوران پروازانجن ..

سنگاپور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27جون۔2016ء) سنگاپور ایئر لائن کے طیارے میں دوران پرواز آگ لگنے سے جہازکی ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے۔ سنگاپورایئر لائن کا طیارہ سنگاپور سے اٹلی کے شہر میلان جارہا تھا کہ اس دوران انجن میں تیل لیک ہونے کی وجہ سے طیارے کو ہنگامی طور پر واپس سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جس کے دوران آگ لگ گئی۔

سنگاپور ایئر لائنز کے حکام کا کہنا ہے کہ فلائٹ SQ368 کے انجن میں آئل لیک ہونے کی وارننگ ملی تھی جس کے بعد طیارے کو ہنگامی طور پر واپس سنگاپور کے چانگی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کروانے کا فیصلہ کرنا پڑا۔انہوں نے بتایا کہ چانگی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارے کے دائیں انجن میں آگ لگی۔

(جاری ہے)

فائر فائٹرز نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھا دی، طیارے میں 222 مسافر اور عملے کے 19 افراد سوار تھے، تاہم کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

سنگاپور ایئر لائنز حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ایک دن بعد دوسرے طیارے کے ذریعے میلان بھیجا جائے گا اور وہ اس حادثے کی تحقیقات کے لیے حکام کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔ایک مسافر لی بییی نے طیارے کی کھڑکی سے انجن میں آگ لگنے کی 49 سیکنڈز کی ویڈیو بنائی اور اس لمحے کو موت کے قریب قرار دیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر وہ ویڈیو پوسٹ بھی کردی اور لکھا کہ میں ابھی ابھی مرنے سے بچ گیا ۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ سنگاپور ایئرلائن کی پرواز کو 3 گھنٹے سے آئل لیک ہونے کے بعد واپس چانگی ایئر پورٹ پر تارا گیا اور لینڈنگ کے دوران انجن میں آگ لگ گئی۔لی بییی نے مزید لکھا کہ 5منٹ کے لیے میرا دل دہل گیا تھا، ہم آگ بجھانے والے عملے کا انتظار کرتے رہے، بعدازاں فائر فائٹرز فوری طورپر آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے۔دوسری جانب سنگاپور ایئرلائنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارہ ایک گھنٹہ 45 منٹ تک ہوا میں پرواز کرتا رہا اور پھر فلائٹ کو واپس چانگی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :