ماڈل ایان علی کی بیرون ملک روانگی، مقتول تفتیشی افسر کی بیوہ کی فریق بننے کی درخواست

ایان علی کوشامل تفتیش ہونے تک بیرون ملک جانیکی اجازت نہ دی جائے ، صائمہ اعجاز چوہدری

پیر 27 جون 2016 13:06

ماڈل ایان علی کی بیرون ملک روانگی، مقتول تفتیشی افسر کی بیوہ کی فریق ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء ) غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کیس کے مقتول تفتیشی افسر اعجاز چوہدری کی بیوہ نے سپریم کورٹ میں ایان علی کی بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق درخواست میں فریق بننے کی درخواست دے دی۔

(جاری ہے)

اعجاز چوہدری کی بیوہ صائمہ اعجاز چوہدری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے شوہر اعجاز چوہدری کو ایان علی کے خلاف غیر ملکی کرنسی کیس کا تفتیشی افسر مقرر کیا گیا تھا، ان پر ایان علی کی مدد کیلئے دباوٴ ڈالا جا رہا تھا۔

تفتیش کے دوران ہی انہیں قتل کردیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وہ اعجاز چوہدری قتل کیس میں ایان علی کے خلاف متعلقہ تھانے میں بیان دے چکی ہیں، اس لئے انہیں سنے بغیر ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالاجا ئے۔ واضح رہے کہ ایان علی گزشتہ برس راولپنڈی ایئرپورٹ پر کروڑوں روپے کی غیر ملکی کرنسی دبئی لے جاتے ہوئے پکڑی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :