Live Updates

رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع ہوتے ہی اداکاراؤں نے عید شاپنگ کا سلسلہ شروع کر دیا

پیر 27 جون 2016 12:43

رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع ہوتے ہی اداکاراؤں نے عید شاپنگ کا ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع ہوتے ہی اداکاراؤں نے عید شاپنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

ان اداکاراؤں میں میرا ، لیلیٰ ، صوبیہ خان ، سدرہ نور ، پائل چوہدری ، ہما علی ، سحر خان ، مدھو ، مایا ، حمیرا ارشد ، شبنم مجید ، بلو رانی ، فروزہ ، تعبیر برال سمیت دیگر شامل ہیں جنہوں نے اپنی ذاتی خریداری کے ساتھ اپنے اہل خانہ کے لئے بھی عید کی خریداری شروع کر رکھی ہے ۔

اس حوالے سے اداکارہ تعبیر برال کا کہنا ہے کہ عید الفطر رمضان کے بعد ہم مسلمانوں کے لئے ایک تحفے اور خوشی والا دن ہے اور خوشی کو اہتمام سے منانے کے لئے اپنے لیے جیولری ، چوڑیاں ، میک اپ اور جوتیاں خریدی ہیں تاہم ابھی ملبوسات کا مرحلہ باقی ہے ، ایک دو روز میں اس کو بھی مکمل کر لوں گی ۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :