رابی پیر زادہ نے فلم ” شور شرابہ “ کا گانا پکچرائز کروانے کی افوہوں اور خبروں کی سختی سے تردید کر دی

پیر 27 جون 2016 12:43

رابی پیر زادہ نے فلم ” شور شرابہ “ کا گانا پکچرائز کروانے کی افوہوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) گلوکارہ و اداکارہ رابی پیر زادہ نے ہدایتکار سہیل خان کی فلم ” شور شرابہ “ کا گانا پکچرائز کروانے کی افوہوں اور خبروں کی سختی سے تردید کر دی ۔ اس حوالے سے رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ اس وقت میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو کی میزبانی کے سلسلے میں اسلام آباد میں مقیم ہوں اور عید الفطر کے بعد واپس آکر فلم ” شور شرابہ “ میں اپنے اوپر پکچرائز ہونے والے گانے کی عکسبندی میں حصہ لوں گی ۔

(جاری ہے)

مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لوگ بغیر تصدیق کئے کس طرح افواہیں اور طرح طرح کی خبریں پھیلاتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت میں اپنے کیریئر کے بہترین دور سے گزر رہی ہوں اور نجی ٹی وی پر بطور میزبان جو فرائض انجام دے رہی ہوں اس میں کسی کو سلام سکھانے کی بجائے خود ہی سلام سیکھنے کی کوشش کر رہی ہوں اور ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ اس رمضان المبارک کے دوران دین اسلام پر جس طرح سختی سے کاربند ہوتا ہے اس کو اپنی زندگی کا معمول بنا لے تو آنے والی زندگی میں آسانیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :