فلمسٹار ثناء کل کراچی سے دوبارہ لاہور پہنچیں گی

پیر 27 جون 2016 12:43

فلمسٹار ثناء کل کراچی سے دوبارہ لاہور پہنچیں گی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) فلمسٹار ثناء کل ( منگل ) کراچی سے دوبارہ لاہور پہنچیں گی جہاں وہ پی ٹی وی کے عید الفطر پر پیش کئے جانیوالے ڈرامہ ” نوٹنکی فیملی “ کی ریکارڈنگ میں حصہ لیں گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثناء گزشتہ ماہ کی 14تاریخ کو ڈرامہ ” نوٹنکی فیملی “ کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کے لئے لاہور آئی تھیں اور انہوں نے اپنے حصے کا 75فیصد کام مکمل کروا دیا تھا ۔ اسی دوران ثناء کو کراچی میں دو کمرشل شوٹ اور عید الفطر کے خصوصی شو کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کے لئے روانہ ہونا پڑا جہاں وہ پانچ روز قیام کرنے کے بعد آج ( منگل ) دوبار ہ لاہور آئیں گی اور پی ٹی وی کے ڈرامہ ” نوٹنکی فیملی “ کی ریکارڈنگ میں حصہ لیں گی۔

متعلقہ عنوان :