بچے کو بچانے کے لیے ماں جان پر کھیل گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 27 جون 2016 12:37

بچے کو بچانے کے لیے ماں جان پر کھیل گئی

کوالالمپور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27جون۔2016ء) بچے کو بچانے کے لیے ماں جان پر کھیل گئی- ملائیشیاءکے قصبے کوالا کرائی میں ایک خاتون اپنے 7سالہ بچے سیف الدین اسماعیل کے ہمراہ پٹرول پمپ پر گاڑی میں پٹرول بھروانے گئی، پٹرول پمپ میں پٹرول بھرواتے وقت گاڑی میں موجود بچہ لائٹر سے کھیل رہا تھا،لائٹر سے کھیلنے کے دوران بچے سے غلطی سے لائٹر کا بٹن دب گیا جس سے گاڑی کے اندر خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

گاڑی میں آگ کے بھڑکتے شعلے دیکھ کر ماں بے تاب ہو گئی اور جان کی پراوہ نہ کرتے ہوئے بچے کو باہر نکالنے کے لیے گاڑی کے دروازے کی طرف لپکی مگر تیز آگ کے باعث بچے کو نکالنے میں کامیاب نہ ہوسکی جس پر وہ دوڑ کر دوسرے دروازے پر گئی اور بچے کو باہر نکال لیا۔

(جاری ہے)

پٹرول پمپ کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جلد ہی گاڑی میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا اور ماں و بیٹے کو ہسپتال پہنچایا، دونوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ہسپتال میں ماہر معالج نے ا±ن کا طبی معائنہ کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی،ڈاکٹر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بچے کاچہرہ اور 15فیصد جسم بری طرح جھلس چکا ہے،ماں کی ہوشیاری نے بچے کی جان بچالی،اس دوران ماں بھی معمولی زخمی ہو گئی تھی جنہیں طبی امداد دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :