فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار یونس ملک کی پہلی برسی منائی گئی

پیر 27 جون 2016 12:36

فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار یونس ملک کی پہلی برسی منائی گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء )فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار یونس ملک کی پہلی برسی گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ گوالمنڈی میں منائی گئی۔یونس ملک 1950ء میں لاہور کے علاقہ گوالمنڈی میں پیدا ہوئے ۔ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے اسلامیہ کالج ریلوے روڈ میں داخلہ لیااور اسی دوران ان کو فلموں میں کام کرنے کا جنون سوار ہوا۔

انہوں نے بطور ایڈیٹر فلمی دنیا میں قدم رکھا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوں نے ہدایت کار افتخار کے اسسٹنٹ کے طور پر کام کیا۔ان کی بطور ہدایت کار پہلی فلم ”جیراسائیں “1977بنائی۔مولا جٹ1979، وحشی گجر.،1979 ضدی جٹ1982،شیر خان1981 ،مولا جٹ ان لندن 1983، شعلے 1985، مولا بخش 1987بنائی۔مگر ان کی اصل وجہ شہرت ”مولا جٹ “بنی۔ان کی پہلی برسی کی کا اہتمام ان کے صابزادے نوید ملک اور زاہد ملک نے کیا جس میں یونس ملک کے رشتے داروں قریبی دوست احباب اور اہل علاقہ نے شرکت کی ۔اس موقع پر مرحوم یونس ملک کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔