اداکارہ و سپر ماڈل سویرا شیخ کی اٹلی میں مسلم کمیونٹی کے اعزاز میں افطار پارٹی

پیر 27 جون 2016 12:36

اداکارہ و سپر ماڈل سویرا شیخ کی اٹلی میں مسلم کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء ) اداکارہ و سپر ماڈل سویرا شیخ کی جانب سے اٹلی میں مسلم کمیونٹی کے اعزاز میں افطار پارٹی دی گی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ گزشتہ ایک ماہ سے ملٹی نیشنل کمپنی کے شوٹ کے لئے اٹلی میں موجود ہیں ۔ انہوں نے 20 ویں رمضان المبارک کو اٹلی میں مقیم مسلم کمیونٹی کے اعزاز میں افطارڈنر دیا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ٹیلی فون پرا ”ین این آئی “سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ پاکستان کی طرح اٹلی میں بھی سحری اورافطاری کا بڑا بہترین اہتمام کیا جاتا ہے اور تمام مسلمان ملکر روزہ افطارکرتے ہیں ۔اٹلی میں قیام کے دوران میں بھی باقاعدگی سے روزے رکھنے کے ساتھ دیگر اعبادات بھی کرتی ہوں اور اٹلی میں مقیم پاکستانی مسلمانوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کر کے دلی خوشی ہوئی ۔اس افطارپارٹی میں تمام پرانے دوستوں سے بھی ملاقات کا بہانہ مل گیا اورا سکے ساتھ ثواب بھی حصے میں آگیا ۔سویرا شیخ نے کہا کہ وہ مزید دو ماہ تک اٹلی اور یورپ کے دیگر ممالک میں ملٹی نیشنل کمپنی کے شوٹ میں حصہ لینے کے بعد پاکستان واپس آئیں گی ۔