ایک وقت میں 5 کی بجائے ایک فلم میں کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں،کرینہ کپور

پیر 27 جون 2016 12:28

ایک وقت میں 5 کی بجائے ایک فلم میں کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں،کرینہ کپور

ممبئی ۔ 27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون ۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ وہ ایک وقت میں بہت سی فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند نہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کی نئی آنے والی فلم ”ویر دی ویڈنگ “ ہے نے کہا ہے کہ وہ ایک وقت میں 5 فلموں کے بجائے صرف ایک فلم میں کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔کرینہ کپورنے کہا کہ انہوں نے فلم ”ویر دی ویڈنگ “ میں کام کرنے کے لئے کافی وقت لیا۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کام سے لطف اندوز ہونے کے لئے ایک وقت میں صرف ایک فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں۔واضح رہے کہ کرینہ کپور کی حال میں ریلیز ہونے فلم اڑتا پنجاب 50 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :